مسواک کے مسائل
sulemansubhani نے Monday، 27 July 2020 کو شائع کیا.
{مسواک کے مسائل }
مسئلہ : مسواک نہ بہت نرم ہو نہ بہت سخت ہو پیلو ، زیتون یا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو میوے یا خوشبو دار درخت کی نہ ہو۔
مسئلہ : مسواک چھنگلیا کے برابر موٹی اورزیادہ سے زیادہ ایک بالشت لمبی ہواور اتنی چھوٹی بھی نہ ہو کہ مسواک کرنے میں دشواری پیدا ہو جو مسواک ایک بالشت سے زیادہ ہواس پر شیطان بیٹھتا ہے ۔
مسئلہ : مسواک جب قابلِ استعمال نہ رہے تو اسے نہ پھینکیں بلکہ اسے دفن کردیں یا کسی جگہ احتیاط سے رکھ دیں ناپاک جگہ پر نہ رکھیں مسواک آلۂ ادائے سنّت ہے اس کی تعظیم کرنی چاہیے ۔
مسئلہ : ایک شخص نے عصر کی نماز پڑھنے کے لئے وضو کیا اور مسواک کی اب اُس نے عصر کے وضو سے مغرب اور عشاء بھی پڑھی لہٰذا وہ مسواک تینوں نمازوں کے لئے کافی ہے ۔
ٹیگز:-
محمد شہزاد ترابی , مسواک