آب کوثر کے بہنے کی آواز
sulemansubhani نے Tuesday، 28 July 2020 کو شائع کیا.
حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے۔
ْْ إذا جعلت أصبعيك في أذنيك سمعت خرير الكوثر ٌٌ
یعنی جب تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالے تو آب کوثر کے بہنے کی آواز سنے گا…
(کنز العمال، کتاب القیامۃ،الباب الاول فی امور تقع قبلھا، جلد 14، صفحہ 425،بیروت)
یہی روایت مختلف الفاظ کے ساتھ علامہ بدر الدین عینی حنفی علیہ الرحمہ نے شرح ابی داؤد اور عمدۃ القاری میں،
علامہ محمد بن اسمعیل بن صلاح علیہ الرحمہ نے التنویر شرح جامع صغیر میں بھی نقل فرمائی..
شرح ابی داؤد للعینی کے الفاظ یہ ہیں:
ْْ من أراد أن يسمع خريره فليدخل إصبعيه في أذنيه ٌٌ۔
یعنی جو آب کوثر کے بہنے کی آواز سننے کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہئے کہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں داخل کرے…
(شرح ابی داؤد للعینی، جلد3، صفحہ 437،مطبوعہ ریاض)