نور کے ستون کی سفارش

کلمہ پڑھنے والوں کے حق میں دیگر چیزیں بھی مغفرت کی سفارش کرتی ہیں یہ کتنا بڑااِعجاز ہے جو کلمہ پڑھنے والے کو حاصل ہے ہمارے پیارے آقا رحمتِ عالم نور مجسم ﷺ اسکی فضیلت یوں بیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کائناتﷺ نے ارشاد فرمایاکہ بیشک عرش معلیٰ کے سامنے ایک نور کا ستون ہے جب کوئی ’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ‘‘ کہتاہے تو وہ ستون ہلنے لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رک جاوہ عرض کرتا ہے کیسے رک جائوں ؟کیوںکہ کلمہ پڑھنے والے کی ابھی تک مغفرت نہیں ہوئی پھر حکم الٰہی ہوتا ہے کہ اچھا میں نے اسکی مغفرت کردی تو وہ ستون رک جاتا ہے۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!اس سے بڑھ کر سعادت اور کیا ہوگی کہ کلمہ پڑھنے والا جب کلمہ طیبہ پڑھتا ہے تو عرش اعظم کے قریب نور کا ستون اس بندئہ مومن کی بخشش کروانے کیلئے حرکت میں آجاتا ہے پتہ یہ چلا کہ کلمہ طیبہ پڑھنے والے سے ہر چیز محبت کرتی ہے۔ میرے آقااکے پیارے دیوانو ! اللہ عزوجل کی عطا کردہ زبان کو ذکر الٰہی کے لئے مصروف رکھو تاکہ ہماری بخشش کیلئے اللہ عزوجل کی مخلوق بے قرار ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطافرما ئے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم۔