بچوں کے موبائل کی نگرانی کیجیے
. 📲👀📲👀📲
بچوں کے موبائل کی نگرانی کیجیے
موبائیل فون کے غلط استعمال سے اپنے بچوں کو بچائیں—(ایک تیکنیک)
اس مضمون میں راقم ایک تیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائیل(اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔یقیناً آپ کے گھر میں سات سے چودہ سال تک کے بچے ہوں گے۔یہ تکنالوجی کا دور ہے۔اہل ایماں کی اکثریت نے اپنے بچوں کی ضد پر یا کسی اور مجبوری کے تحت اپنے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون پکڑا دیا ہے۔ آپ اپنے بچوں کو کمپیوٹر، انٹر نیٹ اور موبائیل(اسمارٹ فون) سے دور بھی نہیں رکھ سکتے اس لیے کے عام حالات میں عموماً اوروبائی دور میں توخصوصاً آن لائن کلاسیس بچوں کے لیے منعقد ہو رہی ہیں۔غرض تعلیمی سر گرمیوں کی بات کی جائے تو موبائیل(اسمارٹ فون)، انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال نا گزیر ہے۔یاد رہے کہ بچوں میں تجسس بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے نفع نقصان سے بے گانہ ہو کر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔نیز اسکول کے بچوں میں کچھ بچے پراگندہ ذہنی کا شکار ہوتے ہیں وہ ہر کسی بچے کو دعوت گناہ دیتے رہتے ہیں جو ہو سکتاہے آپ کے بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے۔صحبت غلط کے علاوہ اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو آپ کے بچے کا مستقبل تباہ کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے کہ آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے، راقم کی تجویز پر غور کریں۔
اپنے موبائیل کے پلے اسٹور سے Google Family Link for parents نامی اپپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔من و عن ایپ اپنے بچے کے موبائیل میں بھی ڈؤن لوڈ کریں۔دونوں ایپ کو ایکساتھ اوپن کریں۔اپنے موبائیل کو نگراں (سپر وائیزر) قرار دیں۔پھر جو ہدایات ملیں ان کو مرحلہ وار فالو کریں۔اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی موبائیل سرگرمیوں سے متعلق حسب ذیل باتوں سے کسی بھی وقت آگاہ ہو سکتے ہیں:
۱۔اس نے کس ویب سائیٹ کو اوپن کیا۔
۲۔کس ویڈیو کو دیکھا۔
۳۔دن بھر کتنی دیر وہ مو بائیل کے ساتھ وابستہ رہا۔
نیز ایک اور فائدہ اس ایپ کا یہ ہے کہ جب کبھی آپ کا بیٹا کوئی گیم ڈاؤن لوڈ کرنے لگے گا یا کسی بھی ویب سائیٹ کو
Access کرنے کی کوشش کرے گا تو براوزر پہلے آپ سے اجازت مانگے گا۔غرض آپ جن ویڈیوز اور گیمز کی اجازت دیں گے آپ کا بچہ وہی ویڈیو یا گیم یا ویب سائیٹ accessکر سکتا ہے۔نیز آپ جب چاہے،کسی گیم یا ایپ کو جو آپ کے بچے کے موبائیل میں ہے، بلاک کر سکتے ہیں۔جو آپ کے بچے کے موبائیل سے غائب ہو جائے گا۔جب تک آپ کی اجازت نہیں ہو گی وہ نہیں کھول سکے گا۔
اسی طرح اپنے گوگل براؤزر میں جا کر settingمیں جائیں اور safe search filter میں جائیں اور Filter exlicit results کو selectکریں۔اسی طرح ویڈیو میں Do not Autoplayکو selectکریں۔اسی طرح پلے اسٹور میں جائیں۔ settingمیں جائیں اور parental controlsکو آن کریں۔امید ہیں اتنا کرنے سے آپ اور آپ کے بچے کا موبائیل نا مناسب مواد سے پاک ہو جائے گا۔لیکن اس سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کیا جائے کہ وہی مومن کے لیے ہتھیار ہے۔نیز دشمن جب کسی پر قابو پاتا ہے تو سب سے پہلے اس سے ہتھیار نیچے رکھنے کو یا چھوڑنے کو کہتا ہے یا اسے حاصل کر لیتا ہے۔شیطان کا جب کسی پر زور چلتا ہے تو وہ اسے اللہ کے ذکر سے غافل کرتا ہے جیسا کہ اِسْتَحْوَذَ عَلَیْھِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰھُمْ ذِکْرَ اللّٰہِ اُوْلٰئِکَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴾ [المجادلہ:19] سے ثابت ہے۔
آج سارے عالم میں والدین کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے بچوں کی موبائیل سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔مخرب اخلاق اور حیا سوز ویڈیوز اور گیمز سے بچوں کس طرح بچائیں؟ان کے اوقات کی کس طرح حفاظت کریں؟اس وقت سارے عالم میں عریانیت کا سیلاب آیا ہوا ہے۔آئے دن اخبارات میں اسکول کے بچوں کی حیا سوز خبریں آتی رہتی ہیں۔ بچے تو کیا بڑے لوگ، عزیمت سے پہلو تہی کا شکار ہیں۔شاید اسی قسم کے حالات کے لیے ابلیس نے کہا تھا:
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (39)إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ (40) سورۃ الحجر.
جس کے جواب میں میرے اور آپ کے پروردگار نے کہا تھا کہ:
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ (42)۔پتہ نہیں وہ بندے کہا چلے گئے۔شاید زیر زمین سے روئے زمین چلے گئے۔بہت کم لوگ ہیں عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ کے مصداق ہیں۔دور حاضر کی ایجادات کے ثمرات و مضرات سے آگاہ ہیں۔نیز ان سے کیسے بچنا چاہیے اس سے بھی واقف ہیں۔
اللہ پاک راقم کو بھی اور قارئین کو بھی اپنے نیک بندوں کے گروہ میں شامل فرمائے۔شیطان کے مکر و فریب کو سمجھنے نیز اس سے بچنے کی توفیق نصیب فرمائے، ہمارے بچوں کے مستقبل کی حفاظت فرمائے اور ان میں آخرت کا شعور بیدار فرمائے۔آمین۔
📲👀📲👀📲👀