جہنم کی آگ سے بچنے کا علاج
جہنم کی آگ سے بچنے کا علاج
حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کہ میں ایک ایسا حکم جانتا ہوں جو کوئی اسے دل سے حق سمجھ کر پڑھ لے اور اسی حالت میں مرجائے تو وہ آگ سے بچ جائیگا اور وہ ہے’’’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ‘‘ (الحاکم)
میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! اس سے مراد یہ ہے کہ جو کلمہ طیبہ یعنی’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ‘‘ﷺ پڑھنے کے ساتھ اللہ عزوجل ہی کو اپنا معبود حقیقی مانے اسی کو رزَّاق مانے اسی کو خالق مانے غرض کہ اللہ عزوجل کے متعلق جو عقیدہ ہونا چاہئے وہ عقیدہ رکھے اور اسی کے ساتھ حضور رحمت عالم ﷺ کو اللہ عزوجل کا آخری رسول مانے اوراسی پر قائم رہتے ہوئے اس دنیا سے کوچ کرے تو اِنْشَائَ اللّٰہُ جہنم سے بچ جائے گا۔ اللہ عزوجل حضور ا کے صدقہ و طفیل ہمیں استقامت فی الدین نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم:۔