جہنم حرام ہوجائے
جہنم حرام ہوجائے
حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر کلمہ ’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ‘‘ پڑھتا ہواقیامت کے دن ا ٓئیگا اس پر جہنم حرام ہوگا۔
میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! مذکورہ حدیث شریف سے ہمیں یہ سمجھ میں آیا کہ کلمہ طیبہ اللہ عزوجل کو راضی کرنے کے لئے پڑھنا چاہئے بلکہ ہر کام اللہ عزوجل کی رضا ہی کے لئے کرنا چاہئے کہ ریا کاری اللہ عزوجل کو سخت ناپسند ہے بلکہ ریا کار کو جنت کی خوشبو تک میسر نہ ہوگی۔ جو بندئہ مومن دنیا میں سارا کام اللہ عزوجل کی رضا کے لئے کرتا ہو گا نیز کلمہ طیبہ کا ورد بھی کرتا ہوگا وہ بندئہ مومن قیامت کے دن بھی اللہ کی رضا کے لئے کلمہ پڑھتا ہوا آئیگا اور اللہ عزوجل اپنے فضل وکرم سے اس پر جہنم حرام فرما دیگا۔ اللہ عزوجل ہمیں اخلاص کے ساتھ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم