جنت کی کنجی

کلمۂ طیّبہ جنت کی کنجی ہے جس کے پاس یہ کنجی ہوگی وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ اس کے متعلق حدیث شریف میں ہے کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ‘‘ کا اقرار جنت کی کنجی ہے۔ (احمد)

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! مذکورہ حدیث شریف سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بے ایمان کو جنت نصیب نہیں ہوگی جنت تو کلمۂ طیبہ پڑھنے والے مومنوں کے لئے ہے جو بندئہ مومن صدق دل سے کلمۂ طیبہ پڑھے اور اس پر قائم رہے اور اسی عالم میں اگر دنیا سے کوچ کرجائے تو وہ جنت کا حقدار ہوجاتاہے۔ کلمئہ طیبہ کو جنت کی کنجی اس لئے فرمایا گیا تاکہ کلمئہ طیبہ پڑھنے والے کو یہ بات معلوم ہوجائے کہ کلمئہ طیبہ پر قائم رہنے سے اللہ عزوجل اسے اس نعمت کا حقدارکردیگا جس کو نہ کبھی دیکھاہے اور نہ وہ نعمتیں دنیا میں میسر ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا اپنی زبان سے کلمئہ طیبہ کے ورد کے ساتھ اللہ عزوجل کی نعمتوں کایقین بھی رکھیں اللہ عزوجل ہم سب کو توفیقِ رفیق عطافرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم