أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَقَالُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوۡنَا السَّبِيۡلَا ۞

ترجمہ:

اور وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی، سو انہوں نے ہمیں گم راہ کردیا

اس دن وہ اپنی طرف سے عذر پیش کرتے ہوئے کہیں گے کہ ہم دنیا میں جن کو اپنا امیر اور سردار سمجھتے تھے اور جن کی اطاعت کرنے کو ہم سعادت اور سرفرازی سمجھتے تھے ہم ان کے کہعنے میں آگئے اور اگر ہم دنیا میں ان کی اطاعت نہ کرتے تو وہ زور آور لوگ تھے وہ ہم پر تشدد کرتے سو انہوں نے ہمیں گم راہ کردیا اور سیدھے راستے سے غلط راستے کی طرف اور ایمان سے کفر کی طرف اور سلامتی اور نجات سے آخر میں ہلاکت اور عذاب کی طرف لے گئے تو اے ہمارے رب ! ان پر دگنا چوگنا عذاب نازل فرما۔

القرآن – سورۃ نمبر 33 الأحزاب آیت نمبر 67