أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يُّصۡلِحۡ لَـكُمۡ اَعۡمَالَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِيۡمًا ۞

ترجمہ:

اللہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کو درست فرما دے گا اور تمہارے لئے تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور جس نے اللہ کی اطاعت کی اور اس کے رسول کی، تو اس نے بڑی کامیابی حاصل کی

اس کے بعد فرمایا : اللہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کو درست فرما دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کاموں بخش دے گا۔ (الاحزاب :71)

یعنی تم کو نیک اعمال کی توفیق دے گا اور تمہارے اعمال کو قبول فرما لے گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے تمام احکام پر عمل کرتا ہے اور ان کے منع کئے ہوئے تمام کاموں سے بچتا ہے، وہ دنیا اور آخرت میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرلیتا ہے جس کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 33 الأحزاب آیت نمبر 71