أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِيۡدًا ۞

ترجمہ:

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو، اور درست بات کہا کرو

اس کے بعد فرمایا : اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو اور درست بات کہا کرو۔ (الاحزاب : ٧٠)

یعنی ہر وہ کام جس کو تم کرتے ہو اور جس کو تم ترک کرتے ہو ان میں تم اللہ سے ڈرا کرو، خاص طور پر ان کاموں کو جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مکروہ اور ناپسندیدہ ہیں، چہ جائیکہ ایسے کام کردیا ایسی باتیں کہو جن سے اللہ کے رسول اور اس کے حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اذیت پہنچے۔

القرآن – سورۃ نمبر 33 الأحزاب آیت نمبر 70