The Smart Trick!!

ڈھاکہ مسجدوں کا شہر ہے۔۔ یہاں دس ہزار سے زیادہ مسجدیں موجود ہیں اور مسجدوں میں ٹوائیلٹس بھی موجود ہیں۔۔
مگو لوگ سڑکوں کے کنارے پیشاب کرتے نظر آتے تھے۔۔
ہر دیوار پر بنگالی زبان میں لکھا ہوا تھا کہ یہاں پیشاب کرنا منع ہے مگر کوئی باز نہ آتا۔۔
نوے فیصد سے زیادہ آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔۔ ہر کوئی روزانہ کی بنیاد پر عربی پڑھتا ہے مگر دنیا کے بیشتر مسلمانوں کی طرح یہاں بھی عربی سمجھ کسی کو نہیں آتی۔۔
ایک دن ڈھاکہ میں کسی کے ذہن میں آئیڈیا آیا اور ڈھاکہ حکومت نے دیواروں پر بنگالی زبان میں لکھا “یہاں پیشاب کرنا منع ہے” ہٹا کر وہاں عربی زبان میں لکھ دیا “یہاں پیشاب کرنا منع ہے”
اب یہ ہوا کہ لوگ پیشاب کرنے دیوار کے قریب آتے اور عربی میں یہ جملہ لکھا دیکھتے اور وہاں پیشاب کرنے کی بجائے دیوار پر عربی میں لکھا “پیشاب” لفظ چوم کر چلے جاتے۔۔
یہ ویڈیو آج سے تین چار برس پہلے کی ہے۔۔