قُلْ لَّا تُسۡــئَلُوۡنَ عَمَّاۤ اَجۡرَمۡنَا وَلَا نُسۡـئَـلُ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 34 سبا آیت نمبر 25
sulemansubhani نے Tuesday، 25 August 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ لَّا تُسۡــئَلُوۡنَ عَمَّاۤ اَجۡرَمۡنَا وَلَا نُسۡـئَـلُ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
آپ کہیے اگر (بالفرض) ہم نے کوئی جرم کیا ہے (تو) اس کے متعلق تم سے سوال نہیں کیا جائے گا۔ اور نہ تمہارے کرتوتوں کے متعلق ہم سے کوئی سوال کیا جائے گا
اس کے بعد فرمایا : آپ کہیے ہمارا رب ہم سب کو جمع فرمائے گا، پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا۔ (سبا : ۲۵)
یعنی ہمارا رب قیامت کے بعد حشر اور حساب کے لئے ہم کو جمع فرمائے گا، اور جب ہمارا اور تمہارا حال کھل جائے گا اور سب کے اعمال نامے پیش کردیئے جائیں گے تو پھر وہ ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور ہمیں اور دیگر مسلمانوں کو جنت میں جانے کا حکم دے گا اور تمہیں اور دیگر کفار کو دوزخ میں جانے کا حکم دے گا، اس کے بعد فرمایا اور وہ الفتاح العلیم ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 34 سبا آیت نمبر 25