قُلۡ اَرُوۡنِىَ الَّذِيۡنَ اَ لۡحَـقۡتُمۡ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا ؕ بَلۡ هُوَ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۞- سورۃ نمبر 34 سبا آیت نمبر 27
sulemansubhani نے Tuesday، 25 August 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلۡ اَرُوۡنِىَ الَّذِيۡنَ اَ لۡحَـقۡتُمۡ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا ؕ بَلۡ هُوَ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۞
ترجمہ:
آپ کہیے تم مجھے وہ لوگ دکھائو تو سہی جن کو تم نے شریک بناکر اللہ کے ساتھ ملا رکھا ہے، ہرگز نہیں ! بلکہ صرف اللہ ہی ہے، بہت غلبہ، بہت حکمت والا
اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آپ کہیے کہ تم مجھے وہ لوگ دکھائو تو سہی جن کو تم نے اللہ کا شریک بنا کر اللہ کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ (سبا : ۲۷)
یعنی تم مجھے بتائو کہ جن بتوں کو تم نے اللہ کا شریک بنایا ہوا ہے، وہ کس چیز کو پیدا کرنے میں اللہ تعالیٰ کے شریک ہیں، مجھے وہ چیزیں دکھائو جو انہوں نے پیدا کی ہیں، ورنہ تم پھر کیوں ان کی عبادت کرتے ہو ؟
ہرگز نہیں واقعہ اس طرح نہیں ہے جس طرح تمہارا فاسد زعم ہے، بلکہ صرف اللہ ہی ہے بہت غلبہ والا بہت حکمت والا۔
القرآن – سورۃ نمبر 34 سبا آیت نمبر 27