وَالَّذِيۡنَ يَسۡعَوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓئِكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 34 سبا آیت نمبر 38
sulemansubhani نے Wednesday، 26 August 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالَّذِيۡنَ يَسۡعَوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓئِكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ان کو پکڑ کر عذاب میں حاضر کیا جائے گا
نیز فرمایا : اور جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلہ میں کوشش کرتے رہتے ہیں ان کو پکڑ کر عذاب میں حاضر کیا جائے گا۔ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور رسولوں کی اتباہ کرنے سے اور اس کی آیات کی تصدیق کرنے سے منع کرتے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 34 سبا آیت نمبر 38