پہلے کے مسلمان تھے جن کی گواہی کو غیر مسلم قبول کرتے تھے، ایمانداری اور دیانتداری ان کا شیوہ تھا !

آج معاملہ اس کے برعکس ہے اور آج اپنے فائدے کے لئے قرآن مجید کی جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں! مسلمانوں کے معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں! ایک صاحب بتاتے ہیں کہ میں نے ایک صاحب کو کسی سے کچھ پیسے قرض دلا دیئے اور جب ان کے پاس پیسے کا انتظام ہو گیا تو قرض دینے کے بجائے ٹی وی، موٹر سائیکل وغیرہ خریدنے لگے اب کوئی کیسے قرض دے؟؟ یا کسی سے قرض دلائے؟؟ ان کی وجہ سے ضرورتمند لین دین میں صحیح مسلمان کو کوئی قرض نہیں دیتا ہے !! ایسے ہی مارکیٹ میں بھی ان کے معاملات خراب ہو گئے ہیں اور ایسے ہی گاؤں میں بھی لین دین اور زمین و جائیداد کے حوالے سے بھی ان کی پوزیشن بہت خراب ہے! ایک سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے کاروباری دوست نے بتایا کہ ہم پہلے مسلمانوں کے ساتھ کاروبار کرنے کو ترجیح دیتے تھے لیکن موجودہ دور میں حاجی نمازی مسلمان لین دین میں فراڈ کیے اور دھوکہ دیئے اس لیے اب ان سے دور رہتا ہوں!!یہ مسلمان اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں جنہوں نے اپنی چالیس سالہ زندگی میں سب سے زیادہ عملی مظاہرہ #امانت و #صداقت پر کیا اور فاراں کی چوٹی پر اعلانِ نبوت کے وقت کفارِ مکہ نے بھی آپ کی صداقت و امانت کا اعتراف کیا !یعنی سب سے سب سے پہلے اپنی ذات کو منوایا اس سے یہ سبق ملا کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو منوائیں جب لوگ آپ کو مان لیں گے تو آپ کی بھی بات مان لیں گے!!یہ بھی واضح رہے کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ آپ کے مذہبی کتابوں میں کیا لکھا ہوا ہے بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کے اعمال، کردار، افعال ،معاملات اور لین دین وغیرہ کیسے ہیں؟؟؟؟ ان سے آپ کے مذہب پر رائے قائم کرتے ہیں اور ہماری پہچان بھی اسلام، مسلمان سے ہوتی ہے یہ الگ بات ہے کہ ہم اس کو بھول گئے ہیں! اور آج ہم اپنی جان پہچان ذات پات، برادی سے کرا رہے ہیں!یا مسلم خاندان میں پیدائش سے کرا رہے ہیں!لیکن پہلے کے مسلمانوں کی پہچان اسلام سے ہوتی تھی اس لیے وہ جہاں بھی تشریف لے گئے وہاں پرچمِ امانت و صداقت بلند کیا اور غیر مسلم کی کثیر تعداد مذہب اسلام میں داخل ہوئی!اس کے برعکس ہم جہاں بھی گئے وہاں ذات پات اور برادی میں لگے رہے اور جائز و ناجائز طریقے سے مادی فوائد حاصل میں لگے رہے یہی وجہ ہے کہ ہم ہر جگہ ذلت و رسوائی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم با حیثیت سے بے حیثیت ہو گئے ہیں!!!!

✍محمد عباس الازہری

مقیم حال شیوپوری، سری نگر ،نوتنواں مہراج گنج اترپردیش انڈیا ۔