یزید لعین احادیث مبارکہ کی روشنی میں

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محترم قارٸینِ کرام : سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو بدلنے والا یزید ملعون ہے آیۓ احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں پڑھتے ہیں یزید کے دلالوں کے امیر ملعون یزید کا حاک :

غیر مقلد وہابی حافظ زبیر علی زئی لکھتے ہیں : رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم نے فرمایا میری سنت کو سب سے پہلے بنو امیہ کا شخص تبدیل ، کرے گا جسے یزید کہا جائے گا ۔ (مقالات جلد نمبر 6 صفحہ نمبر 388 زبیر علی زئی غیر مقلد اہلحدیث وہابی عالم)

یزید کی وکالت و دلالت کرنے والے یزید کے نوکرو اب بھی وقت ہے اس ملعون کی غلامی و وکالت سے نکل کر غلامی اہلبیت رضی اللہ عنہم میں آجاؤ ۔

حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ : نبی کریم صلی علیہ و آلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کا امر (حکومت) عدل کے ساتھ قائم رہے گا ۔ یہاں تک کہ پہلا شخص جو اسے تباہ کرے گا وہ بنی امیہ میں سے ہوگا جس کو یزید کہا جائے گا ۔ (مسند ابو یعلیٰ حدیث نمبر 872ص 199‘ مجمع الزوائد جلد 5ص 241‘ تاریخ الخلفاء ص 159‘ الصواعق المحرقہ ص 221)

محدث امام رؤیانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مسند میں حضرت ابو درداء رضی ﷲ عنہ سے روایت کیا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی علیہ و آلہ وسلّم کو فرماتے سنا کہ پہلا وہ شخص جو میرے طریقے کو بدلے گا وہ بنی امیہ میں سے ہوگا جس کو یزید کہا جائے گا ۔ (جامع الصغیر جلد اول ص 115‘ تاریخ الخلفاء ص 160‘ ماثبت من السنہ ص 12۔چشتی)

حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ : نبی کریم صلی علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا ‘ سن ساٹھ کے آغاز سے تم لوگ ﷲ تعالیٰ کی پناہ مانگنا اس وقت دنیا (حکومت) احمق اور بدعادت کے لئے ہوگی۔ (خصائص کبریٰ جلد دوم ص 139)

علامہ قاضی ثناء ﷲ پانی پتی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ چھوکروں اور احمقوں کی حکومت سے مراد یزید کی حکومت کی طرف اشارہ ہے ۔ (تفسیر مظہری جلد اول ص 139)۔(طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)