جُرمِ یزید کے یزیدی گواہ
جُرمِ یزید کے یزیدی گواہ : Tohafa💐Najad
قرآن و حدیث کے علمبردار خود کو کہنے اور
کہلانے والے دورِ حاضر کے وہابی اور دیوبندی
حضرات کا ابتداء سے یہ وطیرہ رہا ہیکہ،
اگر یزید کی بدکرداریوں پر قرآن و حدیث سے
بھی دلائل پیش کردئیے جائیں تو
یہ اپنے آقا یزید کی عقیدت میں قرآن و حدیث سے
پیش کردہ دلائلِ کثیرہ کا بھی انکار کردیتے ہیں۔
لہذا۔۔۔۔
راقِم (قریشی) دونوں قبائل کے بڑے علماء کے
بیان کردہ نظریات پیش کر رہا ھے تاکہ اِن سب
حامیانِ یزید کو درست مسئلہ معلوم ہو سکے۔
اُمّید ھے اپنے بڑے بزرگوں کہا تو سرِخم مانیں گے۔
🚩يزیدیت کا پہلا گواہ !
سَرتاجِ وہابیہ محدّثِ اہلحدیث مولوی وحید الزماں
اپنی کتاب “ھدیۃ المھدی” میں لکھتا ھے :
دراصل ہم یزید پر لعنت🖐 کرتے ہیں
کیونکہ ہمارے امام حضرت احمد بن حنبل نے
اُس پر لعنت کی ھے اور اسی طرح ہمارے اسلاف
میں سے علامہ ابنِ جوزی کا بھی یزید پر لعنت کا
جواز نقل کیا گیا ھے”۔📚(ھدیۃ المھدی،ج:1 ص:98)
🚩يزیدیت کا دوسرا گواہ !
مشہور غیر مقلّد اہلِ حدیث مصنّف
مولوی صدیق حسن بھوپالی لکھتا ھے :
یزید شرابی ، بدکار، فاسق اور محرمات کو
حلال چاننے والا تھا۔ یزید عوام الناس کے نزدیک
مبغوض ترین انسان ھے جو کارہائے بَد اس بدبخت
نے اِس امّت میں کئے ہیں ایسے بُرے کام کسی کے ہاتھ سے سرزد نہیں ہوئے”-📚(بغیۃ الرائد،ص:98)
🚩يزیدیت کا تیسرا گواہ :
سَرتاجِ دیوبند مولوی اشرفعلی تھانوی لکھتا ھے :
یزید فاسق تھا اور فاسق کی ولایت مختلف فیہ ھے۔
یزید کو قتلِ حسین میں معزور نہیں کہہ سکتے کہ
وہ مجتہد (سیدالشھداء) سے اپنے بیعیت کیوں کرواتا تھا۔مسلط ہونا کب جائز تھا “-
📚(امدادالفتاوٰی ، ج:4 ص:54)
🚩يزیدیت کا چوتھا گواہ :
بانئ دارالعلوم دیوبند مولوی قاسم نانوتوی
بیان کرتے ہیں کہ، بعض فقہاءِ اسلام کے نزدیک
یزید کافر ہو گیا اور بعض کے نزدیک کُفر ثابت نہ
ہُوا بلکہ اس کا سابقہ اسلام فسق و فجور کے ساتھ
مخلوط ہوگیا۔ اگر سیدالشھداء نے اسے کافر سسمجھا
اور اس سے خروج کِیا تو کون سی غلطی کی۔
حضرت امام احمد کو بھی یہی بات پسند آئی۔
📚(مکتوبتِ شیخ الاسلام ج:1 ص:258)
🚩يزیدیت کا آخری پانچواں گواہ :
فخرِ دیوبند قاری محمّد طیّب حنفی لکھتے ہیں :
بہرحال یزید کے فسق و فجور پر سب کے سب
صحابہ کرام متفق ہیں اور ان کے بعد علماء،فقہاء،
محدثین علامہ عینی، امام قسطلانی، علامہ ابنِ کثیر
جیسے محقیقین یزید کے فسق و فجور پر علماءِ سلف کا اتفاق نقل کر رھے ہیں اور خود بھی اسپر قائل ہیں۔
تو اس سے زیادہ یزید کے فاسق ہونے کی کیا شہادت ہو سکتی ھے۔📚(شہیدِ کربلا اور یزید، ص:158)
شیـخ سـادہ تـــو ہـــو گـیا تـائـب “!
خدا کرے مِلے مریدوں کو بھی توفیق
______________القریشی القادری