ہمنامی کامغالطہ

عبد الحی۔۔۔ عبد الحی نام کے تین لوگ گذرے ہیں۔

اول: ایک غیر مقلد وہابی عبد الحی بڈھانوی اسماعیل قتیل کا میٹ اور اس کا پیر بھائی

دوم: دوسرا عبد الحی حسنی دیوبندی جو ندوی کا باپ تھا جس نے نزھۃ الخواطر کتاب لکھ کر سیدی اعلیحضرت علیہ الرحمۃ کے بارے گند کیا…

سوم: اور تیسرے عبد الحی لکھنوی ابو الحسنات جو عبد الحلیم لکھنوی صاحب قمر الاقمار حاشیۃ نور الانوار کے بیٹے ہیں…

فاضل آدمی تھے مگر پہلے غیر مقلدیت کی طرف میلان ہوا پھر غیر مقلدوں سے ٹکر ہوئی تو تقلید میں ٹھہراؤ آ گیا….

حسام الحرمین لکھے جانے سے پہلے فوت ہو گئے تھے…

جو دوسرا عبد الحی حسنی راے بریلوی لکھنوی تھا وہ نزھۃ الخواطر کا مصنف ہے, ابو الحسن علی ندوی کا باپ ہے. وہ کھلا ہوا وہابی تھا, اس کے بارے میں کسی سُنی عالِم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ سُنی ہے. اور اس کے بارے میں تنازع بھی کبھی نہیں ہوا.

تنازع مولانا عبد الحی انصاری فرنگی محلی لکھنوی کے بارے میں کیا گیا. (بعض ان کو دیوبندی سمجھتے ہیں حالانکہ یہ سنی صحیح العقیدہ عالم دین ہیں)

ایک غیر مقلد وہابی عبد الحی بڈھانوی اسماعیل قتیل کا میٹ اور اس کا پیر بھائی۔

از افادات: علامہ قبلہ مفتی نثار احمد مصباحی صاحب زید مجدہ