دنیا کی تیس زبانوں میں احادیث کا مبارک سلسلہ
دین نبی ﷺ کی خدمت ہر کسی کا نصیب نہیں ہے، بلکہ یہ کام رب تعالٰی اپنے چنیدہ بندوں سے لیتا ہے۔ اس میں تو اور زیادہ برکت اور خوشی والی بات ہے جب خدامِ دین خاموشی سے دین کی خدمت کریں اور اپنی نمود و نمائش نہ کریں۔ خدمت دین کے میدان میں ہمارے کچھ “چپ مجاہدین” نے ایک بہت ہی مبارک و مقدس سلسلہ بنام Sacred Traditions شروع کر رکھا ہے جس میں دنیا کی لگ بھگ تیس زبانوں میں مسلسل احادیث رسول ﷺ شئیر کی جاتی ہیں۔ میری محدود و ناقص معلومات کے مطابق انفرادی حیثیت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کام ہے جو اہل سنت کی طرف سے ہوا ہے۔ اس سے قبل اتنی زبانوں میں بیک وقت سوشل میڈیا پر شئیرنگ نہیں ہوئی۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پیج کو لائیک اور شئیر کریں۔ خصوصا ان لوگوں تک ضرور پہنچائیں جو اردو کے علاوہ دیگر زبانیں سمجھتے ہیں، مثلا بنگالی، ہندی، انگریزی، فرنچ، ترکش، بوسنین، ملیالم، چائنیز، فارسی، مالے، جرمن، ڈچ ، گجراتی، کناڈا، نیپالی، چیچیوا، تامل، تیلیگو، سنہالا، سواحلی، رشین، اٹالین، سلوینین، پورچگیز، انڈونیشین، سپینش، وغیرہ ۔
اپنے سوشل میڈیا کا مناسب استعمال کیجیے اور اس کار خیر میں سب دوستوں کو دعوت دیں، شئیر کریں، اور مخلصین و خدام دین کی اس ٹیم کے لیے دعائے خیر کریں۔

https://www.facebook.com/SacredTraditionsOfficial/