تُوں ہوتا کون ہے میرے خلاف بات کرنے والا؟
sulemansubhani نے Thursday، 8 October 2020 کو شائع کیا.
تُوں ہوتا کون ہے میرے خلاف بات کرنے والا؟
ہم اس زمانے میں رہ رہے ہیں جہاں دیگر برائیوں کی طرح پیٹھ پیچھے عیب جوئی اور دوسرے کی عزت اچھالنا تقریبا ہر شخص کی نس میں گھس چکا ہے. دوست اور رشتہ دار تو دور کی بات سگا بھائی بھائی کے، والدین اولاد اور اولاد والدین کے خلاف باتیں کرتے ہیں.
حالانکہ اسلام میں غیبت منع ہے.
دوسروں کے خلاف باتیں کرنے والا شخص خواہ معاشرے یا خاندان میں کوئی بھی خاص مقام نہ رکھتا ہو لیکن اسے بھنک لگ جائے کہ کسی شخص نے اس کے یا اس کے عزیزوں کے خلاف بات کی ہے تو موصوف غصے سے لال پیلے ہو جاتے ہیں بعض اوقات معاملہ پرائیویٹ مقدموں تک پہنچ جاتا کہ ہم جا کر بات کریں گے. وہ ہوتا کون ہے یوں بات کرنے والا؟؟
جی بالکل جس طرح اس کی کوئی اوقات نہیں اسی طرح آپ کو بھی اختیار نہیں کہ کسی کی ذات، عزت اور خاندان کو موضوع بنا کر برائیاں کرتے رہیں.
مومن کی عزت کی بہت اہمیت ہے.
اگر نہیں رک سکتے؛ تَو برداشت کرنا بھی سیکھیے کہ اس نے وہی کام کیا؛ جو آپ کرتے ہیں.
لہذا ایسے شخص کو دل سے معاف کر دینا چاہیے امید ہے رحمن عزوجل آپ کی غیبتیں بھی معاف فرما دے.
فتدبر
فرحان رفیق قادری عفی عنہ
8/10/2020
ٹیگز:-
فرحان رفیق قادری