صحاح ستہ اور حضرت امیر معاویہ

صحابئ رسول، کاتب وحی، حضرت سیدنا و مولانا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے احکام شریعت کے سلسلے میں اصحاب ستہ نے درج ذیل احادیث روایت کی ہیں :

(1) عورتوں کے بالوں میں جوڑا بنانے کی حرمت کی حدیث (بخاری و مسلم)

(2) میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے ہمراہ غالب رہے گا (بخاری و مسلم)

(3) نماز عصر کے بعد نفل پڑھنے سے منع کی حدیث (بخاری، مسلم، ابو داؤد، نسائی)

(4) مانگنے میں اصرار اور جھگڑنا منع ہے (مسلم)

(5) یہ بات ہمیشہ قریش میں رہے گی (بخاری)

(6) شراب نوشی کرنے والے کو کوڑے مارنا اور چوتھی بار پینے پر قتل کر دینا (ابو داؤد و. ترمذی)

(7) ریشم، سونا اور درندوں کی کھال پہننا منع ہے (ابو داؤد)

(8) امت محمدیہ کا فرقوں میں تقسیم ہونا (ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ)

(9) امام سے پہلے رکوع و سجود کرنے کی ممانعت (ابو داؤد و ابن ماجہ)

(10) شغار کی شادی کرنا منع ہے (ابو داؤد)

(11) انھوں نے رسول اللہ کی طرح وضو کیا (ابو داؤد)

(12) نوحہ گری اور واویلا منع ہے (ابن ماجہ)

(13) لوگوں کے قیام پر راضی ہونا منع ہے (ابو داؤد و ترمذی)

(14) مدح سرائی میں مبالغہ کرنا منع ہے (ابن ماجہ)

(15) ہر نشہ آور چیز کی حرمت (ابن ماجہ و ابو داؤد)

(16) نماز میں سہو و نسیان والے کا حکم (نسائی)

(17) حج و عمرہ میں قران کرنا منع ہے (ابو داؤد)

(18) حج و عمرہ کے بعد بال کاٹنا (بخاری و مسلم)

(19) جماع کے وقت پہنے ہوئے کپڑے میں نماز پڑھنا اگر اس میں ناپاکی کا اثر نہ ہو (ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ)

(20) دس محرم کا روزہ فرض نہیں ہے (بخاری، مسلم، نسائی)

(21) ہجرت ختم نہیں ہوگی (ابو داؤد)

(22) سونا پہننا منع ہے مگر ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا (ابو داؤد و نسائی)

(23) مبہم کلام سے لوگوں میں مغالطہ پیدا کرنے سے منع کیا گیا ہے (ابو داؤد)

(24) جمعہ اور نفلی نماز کے درمیان کلام یا مسجد سے خروج کر کے فرق کرنا (مسلم و ابو داؤد)

(25) اللہ تعالی ہر گناہ معاف فرما دے گا مگر قتل مومن اور شرک باللہ نہیں (نسائی و ابو داؤد)

(26) سفارش کرو اجر و ثواب پاؤ گے (ابو داؤد و نسائی)

(27) لوگوں کو عورات (ہر چھپانے والی چیز) کا تتبع کرنا مکروہ کام ہے (ابو داؤد و ترمذی)

(28) اللہ تعالی جس بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے (بخاری و مسلم)

(29) لیلۃ القدر رمضان المبارک کی ستائیسویں رات ہے (ابو داؤد)

(30) اذان دینے والے کی عظمت و فضیلت پر حدیث (مسلم و ابن ماجہ)

(31) اذان کا جواب دینا (بخاری و نسائی)

(32) ذکر کے حلقات کی فضیلت (مسلم و ترمذی)

(33) حضرت طلحہ کی فضیلت (ترمذی و ابن ماجہ)

(34) حضور اکرم ﷺ کی تاریخ وصال کہ آپ اس وقت 63 برس کے تھے (مسلم و ترمذی)

(35) فرض نماز کے بعد کی دعا (بخاری و مسلم)

(36) خیر انسان کی فطری عادت ہے (ابن ماجہ)

(37) دنیا میں امتحان اور پریشانی کے سوا کچھ نہیں بچا (ابن ماجہ)

(38) اعمال کی مثال اس برتن کی ہے جس کا نچلا حصہ صاف ستھرا ہوگا تو اوپر والا حصہ بھی (ابن ماجہ)

(39) “ان الذين یکنزون الذھب والفضۃ” یہ آیت کن لوگوں کے حق میں نازل ہوئی (بخاری)

(فتاوی منصوریہ، ج2، ص227)

عبد مصطفی