مَردوں کی خاموش لغت
مَردوں کی خاموش لغت!
جہاں خواتین اظہارِ دکھ اور غم؛ جذباتی الفاظ کے ذریعے کرتیں ہیں وہیں مردوں کا معاملہ اس کے بالکل بر عکس ہے.
مَردوں کو جب کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے تو وہ چپ سادھ لیتے ہیں.
گویا کہ وہ کسی ویرانے میں پنا گزیر ہو جاتے ہیں، جس کے کنارے پر بڑے بڑے سانپ اور بچھو ہوں.
مَردوں کی اس خاموشی کا مقصد یکسوئی حاصل کرنا ، اپنی پریشانی اور پرابلم سے نکلنے کی تدابیر سوچنا ہوتا ہے جبکہ خواتین کو مردوں کی خاموشی سوئیوں کی طرح چبتی ہے.
خواتین کی جانب سے اس خاموشی کو توڑنے کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ کیے جانے والے ہر اقدام کا ردِ عمل برا ہی نکلتا ہے.
مثال سے سمجھیے:
خاموشی کے بعد عورت کی جانب سے کیے جانے والے سوالات :
کیا مسئلہ ہے سب ٹھیک تو ہے؟
مرد: میں ٹھیک ہوں .
عورت کے نزدیک اس جملے کا مطلب:
میں ٹھیک ہوں مجھے پرواہ نہیں، میں کسی سے بات شییر کرنا نہیں چاہتا مجھے تم پر بھروسہ نہیں .
مرد کے نزدیک جملے کا مطلب:
ہاں ٹھیک ہوں میں خود ہی مسئلہ حل کر لوں گا کوئی بات نہیں..
اسی طرح “سب ٹھیک ہے” کا مطلب مردوں کے نزدیک :
مسئلہ تو ہے لیکن تمہارا قصور نہیں میں خود اسے حل کر لوں گا تم مشورے دے کر یا سوال کر کے توجہ نہ ہٹاو..
عورت کے نزدیک مطلب :ابھی تک ٹھیک ہے لیکن غلطی تمہاری ہے اس لیے بات مت کرو فی الحال.
مرد:کوئی خاص بات نہیں
مطلب کہ بات بڑی نہیں ہے میں نمٹ لوں گا بس توجہ دینے دو مجھے؛ پریشان نہ ہو.
عورت کے نزدیک مطلب یہ نکلتا ہے:
تم چھوٹی سی چیز کا بتنگر بنا رہی ہو خاص بات نہیں ہے لیکن تم بات کر بڑھا دو گی..
گویا کہ مرد ویرانوں میں چلے گئے اور خاتونِ خانہ نے کناروں پر جا کر زبردستی پوچھنا چاہا تو سانپ اور بچھوں اسے ڈس لیتے ہیں یعنی پریشان حال خاموش مرد پھر غصے سے بولتا اور بہت کچھ کہہ دے دیتا ہے. جس سے رشتوں میں دڑاڑیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں.
مرد جب ایسے ویرانوں میں جاتے ہیں تو ان کی واپسی بھی جلد ہو جاتی ہے. عورتوں کو اس پر صبر کرنا چاہیے. اِن کے جذبہِ خیر خواہی میں رتی برابر بھی شک نہیں کہ شوہر نامدار کا دکھ بانٹنا چاہتی ہیں لیکن یہ بھول جاتی ہیں کہ مرد کی فطرت عورت سے الگ ہے. پریشانی دکھ میں خاموش رہ یکسوئی کے ساتھ مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے.مفت مشوروں، بلاوجہ کے سوالوں سے معاملہ سلجھنے کی بجائے اور الجھ جاتا ہے.
ایسی حالت میں عورت کو کسی کام میں مشغول ہو جانا چاہیے اور بغیر پوچھ گچھ کے نارمل طریقے سے رہنا چاہیے کہ مرد جلد ہی خاموشی کے ویرانے سے باہر نکل کر بالکل نارمل ہو جائے گا.
فتدبر (پس غور کیجیے)
فرحان رفیق قادری عفی عنہ