آپکو مسئلہ کس چیز سے ہے؟
sulemansubhani نے Tuesday، 20 October 2020 کو شائع کیا.
آپکو مسئلہ کس چیز سے ہے؟
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں تلاوت قرآن کرنے سے؟
جواب: نہیں
میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں نعت خوانی کرنے سے؟
جواب: نہیں
تو کیا محفل عید میلادالنبی صلی الله عليه وسلم میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں تقاریر کرنے سے؟
جواب : نہیں
تو بھائی مسئلہ کیا ھے؟
اگر آپ کہیں کہ اسلام میں عیدیں تو دو ہیں میلاد النبی کو عید کہنا جائز نہیں، تو اس بےڈھونگے اعتراض کا جواب کئے بار دیا جاچکا ھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کو بھی عید کہا اور ایک سال میں کئی جمعے آتے ہیں لہذا یہ کہنا کہ عیدیں صرف دو ہیں جہالت ھے۔
لفظ عید کا مسئلہ بھی حل ہوگیا تلاوت و نعت خوانی اور تقاریر کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔۔۔۔۔۔!
پیچھے رہ گیا میلادالنبی
اگر آپکو میلاد النبی سے بھی مسئلہ ھے تو یہ صرف آپکا مسئلہ نہیں بلکہ آپکے جد امجد بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر چیخیں مار مار کر روئے تھے۔
احمد رضا رضوی
ٹیگز:-
احمد رضا رضوی