خود کو پہچاننے کی کوشش کریں

😊😊😊

خود کو وہی ظاہر کریں جو آپ ہیں خود کو دوسروں سے چھپا کر کوئی نقلی چہرہ سامنے مت رکھیں جب ایسا چہرہ نقاب ہوتا ہے تو آپکی ذات بری طرح مجروح ہوتی ہے

اپنی ذات پر محنت کریں اپنی حقیقی صلاحیتوں سے دوسروں کو متاثر کریں

اپنے کلام میں پختگی لائیں دوسرے کے چرائے ہوئے جملوں کو اپنے گفتگو کا حصہ بنانے کے بجائے اپنی گفتگو میں نکھار پیدا کریں۔۔۔

تنہائی سے مت بھاگیں کچھ تنہائی میں رہیں لمبی واک پر نکل جائیں اور اس میں اپنے اوپر غور کریں مجھ میں کیا کمی ہے کیا اچھائی ہے کس اچھائی کو مزید بہتر کرنا ہے۔۔۔۔

اپنے اندر یہ سوچ ختم کریں آپ غلطی نہیں کرسکتے ہیں کئی بڑے لوگ بھی غلطیاں کرتے ہیں لیکن اپنی غلطیوں سے ایک نیا تجربہ نیا سبق لیں

اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اگرچہ تنہائی میں ہی تسلیم کریں اس سے آپکی اصلاح کا اغاز ہوگا

کسی دھوکے میں نہ رہیں اپنے اوپر خود محنت کریں آپکی غلطیوں برائیوں کی نشاندہی دوسرا کرے اس پہلے خود کریں اسکے لیے خود کو وقت دیں

بس خود پر محنت کریں

✍🏻وقار رضا القادری