لنگر میلاد النبی کو دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مسرت کا اظھار فرمانا ❤️

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات ایسے ذات ھے کہ اہل تشیع کے سوا تمام مسالک انکی فقاہت پر اعتماد کرتے ہیں اور انکو مستند وجید عالم دین تسلیم کرتے ہیں۔

رہی مرزا جہلمی یا اسکے پیروکاروں کی بات تو ان کی بارگاہ میں گذارش ھے کہ مرزا جہلمی آج جو کچھ بھی قرآن کے بارے جانتا ھے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتاب “الفوز الکبیر “کا صدقہ ھے، کیونکہ ایک بیان میں اس سے اصول تفسیر کے متعلق سوال ہوا کہ آپ نے اس علم کو کہاں سے سیکھا ہے تو جواب دیا کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب” الفوذ الکبیر “سے۔

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اپنے ایک رسالے میں واقعہ نقل فرماتے ہیں کہ

میرے والد بزرگوار نے مجھے خبردی فرمایا کہ میں میلاد النبی کے روز کھانا پکایا کرتا تھا میلاد پاک کی خوشی میں۔ایک سال میں اتنا تنگ دست تھا کہ میرے پاس کچھ نہ تھا چنے بھنے ہوے تھے، وہی میں نے لوگوں کو تقسیم کیے تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو وہ بھنے ہوے چنے رکھے ہوئے ہیں اور آپ بہت شاد بشاش ہیں۔

( در الثمین، ص 17 ،مترجم، المکتبۃ النظامیہ)

مذکورہ بالا واقعہ سے ثابت ہونے والی چیزیں

(1) جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا جائز ھے۔

(2)سنی میلاد النبی کے صدقے جو پورا سال لنگر کھاتے ہیں اس پر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر ہوتی ھے۔

(3) ثابت ہوا کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی بھی جشن میلاد النبی کے جواز کے قائل تھے ورنہ وہ اس بات کو مبشرات النبی میں ہرگز ذکر نا کرتے ❤️

احمدرضا رضوی