بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے!
sulemansubhani نے Thursday، 5 November 2020 کو شائع کیا.
بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے!
رابٹ کیوساکی، کین رابنسن ،بل گیٹس، قاسم علی شاہ اور آزاد چائے والا وغیرہ قومی اور بین الاقوامی دانشوروں کو اب یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ مروجہ تعلیمی نظام زندگی اور مال دونوں کو خوب لوٹتا ہے بدلے میں رٹے اور ایک کاغذ کے سوا کچھ نہیں دیتا…
اور
اس نظام کو بدلنا اشد ضروری ہے کہ نسل نو کو کم وقت میں skills اور ضروری علم ہی سیکھایا جائے نصاب پورا کرنے کی دوڑ نہیں بلکہ سمجھانے کی ٹھانی جائے…
اینا دیا ہُن اکھا کھلیاں نے
(ان کی اب آنکھیں کھلی ہیں)
جبکہ میرے امام احمد رضا خان رحمہ اللہ سو سال پہلے فرما چکے:
“سند نہیں مہارت ہونی چاہیے بہتیرے بے سندے سند والوں سے زیادہ مہارت رکھتے ہیں”
نصف صدی قبل حکیم الامت نے فرمایا :
طلبہ کو تعلیم کے ساتھ کوئی ہنر بھی سیکھاو کہ ہنر والا خدا کے فضل سے محروم نہیں رہتا.
نیز…
دورانِ درس نظامی اساتذہ یہی فرمایا کرتے تھے کتاب مکمل ہونا ضروری نہیں. جتنا پڑھا؛ اس کی سمجھ آنا ضروری ہے….
فرحان رفیق قادری عفی عنہ
5/11/2020
ٹیگز:-
فرحان رفیق قادری