مکلی قبرستان میں حضرت مخدوم ابوالقاسم رحمہ اللہ کی درگاہ شریف ہے ، جس میں ایک حجرہ ہے ، جسے ” حجرۂ حضوری ” کہتے ہیں ۔

اس کے حضوری ہونے کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ:

یہاں ایک دفعہ مخدوم حافظ ابوالقاسم رحمہ اللہ کو حضور سرورِ کونینﷺ کی زیارت نصیب ہوئی تھی ۔

کہتے ہیں اس حجرہ پاک میں سندھ کے عظیم محدث ، مفسر ، فقیہ ، قاضی اور ولی اللہ ، حضرت مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی متوفی 1174 ھ بھی جھاڑو دیا کرتے تھے ۔

آج مجھ عاصی کو بھی اس حجرہ پاک کی زیارت ، اور جاروب کشی نصیب ہوئی ۔

یہاں بیٹھ کر بارگاہِ رسالت میں اُن الفاظ سے استغاثے کا بھی شرف ملا ، جو شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی کیا کرتے تھے کہ:

اغثنی یارسول اللہ حانت ندامتی

اغثنی یا حبیب اللہ قامت قیامتی

جب توفیق یاوری کرے اور آپ یہاں آئیں ، تو اِس حُجرہ پاک کی ضرور زیارت کریں ، اور یہاں نفل ادا کریں ۔

اللہ اللہ ! وہ کتنی عظیم جگہیں ہیں ، جو میرے حضور سے منسوب ہوگئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️لقمان شاہد

9-11-2020 ء