انجینئر محمد علی مرزا اور اسکے چیلوں کا اتحاد امت کا نقلی چورن

عموماً آپ نے دیکھا اور سنا ہوگا کہ کہ انجینئر محمد علی مرزا اور اسکے چیلے یہ نعرہ لگاتے ہوے نظر آتے ہیں کہ ہم تو اتحاد امت کے داعی ہیں، امت کو یکجا کرنا ہمارا مشن ھے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ھے۔

حقیقت یہ ھے کہ مرزا جہلمی اور اسکے چیلے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے میں یدطولی رکھتے ہیں اور انتشار پھیلانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

حال ہی میں بابا جی رضوی صاحب کی ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہوئی جسکو بنیاد بناکر مرزا جہلمی کے چیلے ایک ایسے وقت میں امت کو انتشار کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں جبکہ امت کا اتحاد اشد ضروری ھے۔

حالانکہ بابا جی کی پارٹی کے معتبر فرد نے اسکے متعلق مکمل صفائی بھی پیش کردی ھے۔

لیکن چونکہ یہ بات مرزا جہلمی کے چیلوں کے مشن کے خلاف ھے اور بابا جی نے 15 نومبر کے دن فرانسیسی کے حمایتیوں کو جو للکارا ھے تو اس اعلان پر امت کے یکجا ہوکر نکل آنے پر شدید خدشہ محسوس کرتے ہوے شر پسند عناصر فرقہ واریت کو خوب خوب ہوا دے رہے ہیں ۔

یہ ھے مرزا جہلمی اور اسکے چیلوں کے اتحاد امت کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت ۔

خدا را آپ ہوش کے ناخن لیں ۔

اپنے تمام ذاتی اختلافات مٹا کر فرانسیسیوں کے خلاف بابا جی کا ساتھ دیں کیونکہ

یہ کسی پارٹی کا ذاتی مسئلہ نہیں

بلکہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کا مسئلہ ھے

احمد رضا رضوی