استماع و انصات قرآن کے متعلق علما کا اختلاف ہے۔

ایک قول کے مطابق قرآن کا استماع و خاموشی فرض عین ہے کہ مجلس میں موجود ہر شخص پر خاموش رہنا اور توجہ سے سننا فرض ہے کہ ان میں سے جو کوئی اس کے خلاف کچھ بات کرے تو وہ گنہگار ہو گا۔

دوسرا قول یہ ہے کہ استماع و انصات فرض کفایہ ہے کہ اگر مجلس میں موجود ایک شخص بھی خاموش بیٹھ کر توجہ سے سن لے تو سب سے فرض ساقط ہو جائے گا۔

دوسرا قول اوسع یعنی اس میں کافی وسعت ہے۔

اور پہلا قول احوط یعنی زیادہ احتیاط والا ہے۔

[ فتاویٰ رضویہ ، ج23 ، ص352 ، ملخصاً ]

غلام رضا
17-11-2020ء