علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے
sulemansubhani نے Thursday، 19 November 2020 کو شائع کیا.
کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداں
کہاں اب وہ شوق میں مستیاں کہ وہ پر وقار چلا گیا
مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی طویل عرصہ سے علیل تھے، جو آج لاہور میں انتقال کر گئے۔
علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
تحریک لبیک پاکستان نے چند روز قبل فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا تھا جس کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی نے کی تھی

ٹیگز:-