انھیں جانا ، انھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام … للہ الحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا
sulemansubhani نے Sunday، 22 November 2020 کو شائع کیا.
انھیں جانا ، انھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا
کسی نے پوچھا ہے کہ اِس شعر میں لفظ: اِنھیں پڑھنا چاہیے ، یا اُنھیں ۔
( یعنی الف پر پیش درست ہے ، یا زیر ؟ )
میں نے عرض کی:
دونوں طرح ٹھیک ہے ۔
جو حضور کو مدینے تشریف فرما سمجھ کر پڑھتا ہے ، وہ ” اُنھیں ” کہے ۔
اور
جو حضور کو اپنے دل میں جلوہ فرما سمجھ کر پڑھے ، وہ دل کی طرف اشارہ کر ” اِنھیں ” کہے ۔ اور یہ درجۂ کمال ہے ۔ ؎
اِنھیں جانا ، اِنھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحَمْد ، میں دُنیا سے مسلمان گیا !
✍️لقمان شاہد
22-11-2020 ء
ٹیگز:-