نبوی ہدایات
🌹نبوی ہدایات 🌹
حضرت سیدنا أبو ذر رضي الله عنه نے کہا :
🌹 میرے خليل ﷺ نے مجھے خير کی کچھ عادتیں اختیار کر لینے کی تاکید فرمائی :
🌻 ( دنیاوی لحاظ سے ) اپنے سے اونچے کو نہ دیکھوں
🍃 بلکہ اپنے سے کمتر پر نظر رکھوں
🍃 مساكين کے ساتھ محبت رکھنے اور ان کے قریب رہنے کی تاکید فرمائی
🍃 صلہ رحمی کرنے کا حکم فرمایا اگرچہ دوسرا فریق پیچھے ہٹتا رہے ۔
🍃 اللہ کے معاملے میں کسی ملامت گر کی ملامت کا اندیشہ نہ کروں
🍃 مجھے حق بولنے کی تاکید فرمائی اگرچہ وہ کڑوا ہو
🍃 لا حولَ ولا قوَّةَ إلَّا باللهِ؛ کی کثرت کا حکم فرمایا اور بتایا کہ یہ کلمہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے 🌻*
📗 ابن حبان وغيره ]
🌴🌹فقیر خالد محمود عرض گذار ہے کہ اس حدیث کی تعلیمات سے انسانی دنیوی زندگی اور پورے معاشرہ پر وارد ہونے والے مثبت اثرات کو سمجھیئے اور ان پر عمل کیجئے ۔
دنیاوی زندگی کا سنورا ہوآ ہونا اخروی زندگی کے سنوار کا پیش خیمہ ہے 🌹🌴*