*🔹حلال جانور میں کون کون سی چیزیں نہیں کھانا چاہیے؟🔹*

السلام علیکم ورحمت الللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت مسئلہ کے بارے میں بٹ اور پھیپڑے اور جانور کا بھیجا اور دل کا گوشت اور تلی ان تمام چیزوں میں کیا کیا کھانا جائز ہے اور کیا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت کریں کرم نوازش ہوگی

*سائل محمد اسلم رضا*

◆ــــــــــــــــــ♦️💍♦️ــــــــــــــــــ◆

*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ* 

*الجــواب بعــون المـلـک والــوھــاب”*

صورت مسئولہ میں حلال جانور کے بٹ اور پھیپھڑے اور جانورکا بھیجا اور دل کا گوشت اور تلی ان تمام چیزوں کا کھانا جائزھے ۔

جوچیزیں ناجائزوحرام ھیں وہ بائیس ھیں ۔ جیساکہ استاذالفقہاء حضورفقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمہ نےارشادفرمایا،، کہ بکرا اور بھینس وغیرہ میں بائیس چیزیں ناجائز ہیں ۔

❶ اوجھڑی، ❷ آنتیں، ❸ مثانہ، ❹ خصیے،

❺ ذکر یعنی علامت نر، ❻ فرج یعنی علامت مادہ،

❼ پاخانہ کا مقام، ❽ رگوں کا خون، ❾ گوشت کا خون جو ذبح کے بعد گوشت میں نکلتا ہے،

❿ دل کا خون، ⑪ جگر کا خون، ⑫ طحال کا خون،

⑬ پتہ، ⑭ پتا یعنی وہ زرد پانی جو کہ پتہ میں رہتا ہے،

⑮ غدود، (١٦) حرام مغز، ⑰ گردن کے دوپٹھے جو شانوں تک کھینچے رہتے ہیں،

⑱ ناک کی رطوبت، ⑲ نطفہ خواہ نرکی منی مادہ میں پائ جاۓ یا خود اسی جانور کا منی ہو،

⑳ وہ خون جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے،

①② وہ گوشت کا ٹکرا جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے چاہے اعضاء بنے ہوں یا نہ بنے ہوں،

②② بچہ تام الخلقت یعنی جو رحم میں پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا ذبح کئے بغیر مرگیا

*📘(بحوالہ انوار الحد یث صفحہ 250)*

*واللہ تعالی اعلم بالصواب*

◆ــــــــــــــــــ♦️💍♦️ــــــــــــــــــ◆

*✍️کتــبــہ” محمد ریحـان رضا رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*

*فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا*

*مورخہ؛ 6 جمادی الاولی 1441ھ*

*رابطــہ؛ 6287118487*

*✅الجواب صواب و المجیب مثاب، حضرت علامہ مفتی محمد اختر علی واجد القادری الحنفی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی ،خادم شمس العلما دار الافتاء و القضاء،جامعہ اسلامیہ میراروڈ ممبئی*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضــرت مـــولانـا محـــمـــد امیـــــــن قــــــادری رضــــوی صـــاحـــب قبـــلـہ مــد ظلــہ العــالـى والنـورانـى دیــوان بــازار مــرادابــاد یــوپـــی*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*

*فقیر محمدشہاب الدین رضااویسی حشمتی کرناٹک*

*سگ تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ* 

*خطیب وامام جامعہ مسجد پالا کرناٹک*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محــــمد معصــوم رضا نوری منگلور کرناٹک انڈیا*

*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضـا خان المعروف ضیاء انجم قادری رضوی مقام کھمریا پوسٹ تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی الہنـــــــــــــــــــــــد*

*✅ الجواب صحیح ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی غفرلہ*