کیا آپ مولانا ہیں؟؟؟؟؟

اگر ہیں تو۔۔۔۔۔

حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ شاعری مت کیا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ غزلیں تو بلکل ہی مت لکھا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔۔کرکٹ مت کھیلا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔اتنی فٹبال میں دلچسپی آپ کے لیے مناسب نہیں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔گھومنا پھرنا آپکو زیب نہیں دیتا
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ کافروں کا لباس مت پہنا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ آپ کو باہر ہنسنا نہیں چاہیے
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ موٹر سائیکل پر سوار مت ہوا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ دھوپ میں کالا چشمہ مت لگایا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ ہنڈزفری لگا کر بات مت کیا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ کچوری، سموسے، پکوڑے ، چاٹ، پیزا، چپل کباب وغیرہ جو بازاروں میں ٹھیلوں پر لگاتے ہیں آپکے لیے نہیں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ جوگرز مت پہنا کریں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ آپ کو فقط سفید لباس ہی پہنے کا حق ہے
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ ہوٹل میں کھانا مت کھایا کریں آپ کے لیے مناسب نہیں
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ یہ دوستیاں کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ یونیورسٹیوں کا ماحول آپ کے لیے بلکل مناسب نہیں آپ فقط دینی تعلیم پر توجہ دیں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔فقط دینی کتب کا مطالعہ کریں ناول، ڈائیجسٹ، کہانیاں اور دیگر فرھنگی اور ادبی کتب سے فاصلہ بنائے رکھیں
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ دنیاداری آپکے بس کی نہیں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ منٹو ، عصمت چغتائی ، ساحر لدھیانوی، منشی پریم چند وغیرہ کو پڑھنا آپکے لیے نا قابلِ معافی جرم ہے
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ سیاست سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ یہ نوکری کر کے اپنی صنف کی توھین کا سبب مت بنیں
حضور آپ مولانا ہیں ۔۔۔ یہ تجاری دماغ آپ کے لیے زیبا نہیں
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ سوشل میڈیاہے پر ایسے فعال رہنا آپ کی عدالت کے لیے خطرے کا سبب ہو سکتا ہے

المختصر۔۔۔۔۔
حضور آپ مولانا ہیں۔۔۔ آپکو زندگی جینے کا کوئی حق نہیں
“برائے مہربانی وقت نکال کر مرجائیں” شُـــــــــــــــــــــــکریہ