اپنا سرمایہ برباد ہونے سے بچائیں!
اپنا سرمایہ برباد ہونے سے بچائیں!
اگر خدا نے اولاد دی ہے تو زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ گزارئیے، یہ شکایت کرتے رہنا کہ بچے ہر وقت ویڈیو گیمز، یو ٹیوب اور پلے سٹیشن میں مصروف رہتے ہیں، یہ آپ کے خلاف “فرد جرم” اور اقبال جرم ہے۔ آپ خود سوشل میڈیا چھوڑ کر بچوں کے ساتھ کھیلیں، ان کو وقت دیں، یہ ننھے منھے بچے آج آپ کی توجہ چاہتے ہیں، آج ان کے ساتھ گزارا ہوا وقت ان کے لیے سرمایہ حیات بن جائے گا، کل جوان ہو کر یہ حسین یادیں ان کے لیے اثاثہ بن جائیں گی، جب تک سانسوں کی مالا چل رہی ہے، بچوں سے پیا ر کریں، ان کو ساتھ بٹھا کر کھلائیں، ان کی تعلیم، تفریح، مذہب ، لباس، پسند و ناپسند ہر ہر عمل میں شریک رہیں۔ بچوں کے ساتھ مشاورت کریں، ان سے متعلقہ معاملات پر ان کے ساتھ مکالمہ کریں۔ انہیں گفتگو کرنا سکھائیں، ان کی شخصیت میں موجود کمزوریوں اور خامیوں کو negotiation کے ذریعے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کے بچے خراب ہو رہے ہیں، چڑچڑاہٹ، بد تمیزی اور بد تہذیبی کا شکار ہیں تو اس کے ذمہ دار آپ والدین ہیں، بچے نہیں۔
کتبہ: افتخار الحسن رضوی