{عیدین کا بیان}

نمازِ عید کا طریقہ }

دورکعت واجب عید الفطر یا عید الالضحیٰ ، چھ زائد تکبیر وں کے ،پیچھے امام کے ، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف یہ نیت کرے اوراللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے اورثناء پڑھے پھر ہاتھوں کوکانوں تک اُٹھائے اوراللہ اکبر کہتا ہو ا ہاتھ چھوڑ دے پھر دوسری مرتبہ بھی اِسی طرح کرے ، تیسری مرتبہ بھی ہاتھوں کو کانوں تک اُٹھائے اورہاتھ باندھ لے یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے اس کے بعد دوتکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر چوتھی تکبیر میں ہاتھ باندھ لے توامام تعوذ ،تسمیہ ، سورہ فاتحہ اورکوئی بھی سورہ پڑھے گا اورپھر رکوع میں جائے گا ۔دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوتو پہلے سورہ فاتحہ اورکوئی بھی سورہ پڑھے پھر تین بار اللہ اکبر کہہ کانوں تک ہاتھ اُٹھائے اورنہ باندھے چوتھی مرتبہ بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہتا ہوا رکوع میں چلا جائے۔ اس طرح دورکعت چھے زائد تکبیروں کے ساتھ پڑھے۔

مسئلہ : امام کو رکوع میں پایا توپہلے کھڑے ہوکر تکبیرِ تحریمہ کہے پھر دیکھے کہ اگر عید کی تکبیریں کہہ کر امام کو رکوع میں پالے گا تو عید کی تکبیریں بھی کہے اورپھر رکوع میں شامل ہواور اگر غالب گمان ہو کہ اگر تکبیر یں کہے گا توامام رکوع سے سر اُٹھالے گا تو اللہ اکبر! کہہ کر رکوع میں شریک ہوجائے اور رکوع میں بغیر اُٹھائے عید کی تکبیریں کہے اگر اس نے رکوع میں تکبیریں پوری نہ کی تھیں کہ امام نے رکوع سے سر اُٹھالیا توامام کے ساتھ رکوع سے سراُٹھالے اورباقی تکبیریں چھوڑ دے کہ یہ ساقط ہوگئیں اب اُن کو نہ کہے ۔(عالمگیری)

مسئلہ : دوسری رکعت میں شامل ہوا تو پہلی رکعت کی تکبیر یں اس وقت کہے جب اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پورا کرنے کھڑا ہو۔

مسئلہ : آخری رکعت میں سلام پھیرنے سے پہلے شریک ہوا تو اپنی دونوں رکعتیں چھے زائد تکبیروں کے ساتھ پوری کرے ۔ (عالمگیری)

مسئلہ : قربانی کرنی ہو تو مستحب یہ ہے کہ پہلی سے دسویں ذی الحجہ تک نہ حجامت بنوائے نہ ناخن کٹوائے ۔(ردالمختار)

مسئلہ : بعدِ نماز عید مصافحہ ومعانقہ کرنا اچھا عمل ہے ۔(قانونِ شریعت)

مسئلہ : عید الالضحیٰ میں تکبیرِ تشریق نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں تاریخ کی عصر تک پانچویں وقت کی ہر نماز کے بعد جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو ایک بار بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب ہےاورتین بار کہنا افضل ہے ۔(قانونِ شریعت)

مسئلہ : تکبیرِ تشریق اس پر واجب ہے جو شہر میں مقیم ہویا جس نے مقیم کی اقتداء کی اگر چہ وہ اقتداء کرنے والا عورت یا مسافر یا گاؤں کارہنے والا ہو اوریہ لوگ اگر مقیم کی اقتداء نہ کریں توان پر واجب نہیں۔ (درمختار وبہار)