(مفتی عطاءاللہ نعیمی زید مجدہ)
حضرت مفتی عطاءاللہ نعیمی زید مجدہ ۔۔جمیعت اشاعت اہلسنت کراچی پاکستان
🌹گزشتہ شب تخصص فی الحدیث کے طلباء کرام کی آپ کی خدمت میں حاضری تھی آپ نے شفقت فرماتے ہوئے نصیحت آموز گفتگو فرمائی۔
🌹آپ کی گفتگو میں سے چند باتیں پیش خدمت ہیں۔
1۔اپنے کام میں مخلص ہوجائیں

2۔اپنے بزرگوں کی کتب پر کام کریں آپ نہیں کریں گے تو غیر کریں گے اور خیانت کے ساتھ کریں گے بلکہ کرتے رہتے ہیں۔
3۔حدیث اور فقہ دونوں کو ساتھ رکھیں۔
جو صرف حدیث کی طرف مائل ہوئے انکو بھٹکتے دیکھا ہے۔
4۔اپنے ادارے کے ساتھ مخلص ہو جائیں۔
5۔کام کرنے کے لئے اہتمام کا انتظار کریں گے تو انتظار ہی کرتے رہیں گے۔
6۔اپنے نفس کی مخالفت کریں ۔
7۔کام کا مقصد اپنوں کی کاٹ نہیں اللہ کی رضا ہونا چاہئیے ۔
8۔اگر کوئی کام اچھے طریقے سے ہوچکا ہے یا ہورہا ہے تو اس کو چھوڑ کر کسی اور موضوع پر کام کریں۔

🖊️۔۔محرر (علی رضا عطاری)
تخصص فی الحدیث (سال اول )
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پاکستان
16۔12۔2020