أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ اَخَذۡتُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَكَيۡفَ كَانَ نَـكِيۡرِ۞

ترجمہ:

پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا تو کیسا تھا میرا عذاب

اس کے بعد پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا تو کیسا تھا میرا عذاب ! یعنی جب کافروں پر اللہ تعالیٰ کی حجت تمام ہوگئی اور وہ اپنی ہٹ دھرمی اور ضد سے باز نہیں آئے تو پھر اللہ تعالیٰ کے عذاب نے ان کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

القرآن – سورۃ نمبر 35 فاطر آیت نمبر 26