وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡۚ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ ۞- سورۃ نمبر 35 فاطر آیت نمبر 25
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡۚ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ ۞
ترجمہ:
اور اگر یہ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو ان سے پہلے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں، ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل، صحائف اور روشن کتاب لے کر ائٓے تھے
اس کے بعد آپ کو تسلی دی کہ ان کی تکذیب سے آپ رنجیدہ نہ ہوں اگر یہ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو ان سے پہلے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول آئے تھے جنہوں نے اپنی نبوت کے صدیق پر کثیر معجزات پیش کئے تھے اور بعض رسولوں نے صحائف پیش کئے تھے جیسے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور بعض رسولوں نے روشن کتاب پیش کی جیسے حضرت موسیٰ نے تورات، حضرت دائود نے زبور اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے انجیل کو پیش کیا اور (ہمارے رسول سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قرآن مجید کو پیش کیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 35 فاطر آیت نمبر 25