ویکیپیڈیا اور اس میں ترمیم
ویکیپیڈیا اور اس میں ترمیم
آج کل ایک لفظ بڑا گردش کررہا ہے اور وہ ہے “ویکیپیڈیا”. اس سے پہلے بہت سے لوگوں نے اس نام کو سنا بھی نہ ہوگا۔ لیکن آج یہ نام ہر اسکرین پر جلوہ بار ہے تو آئے سمجھتے ہیں یہ ہے کیا؟
ویکیپیڈیاکیتعریف
ویکیپیڈیا (انگریزی: Wikipedia) ویب پر مبنی ایک کثیر اللسان آزاد دائرۃ المعارف ہے جو ہر ایک کو ترمیم کرنے کی نہ صرف اجازت بلکہ دعوت بھی دیتا ہے۔ یہ دائرۃ المعارفانٹرنیٹ کا عظیم ترین، مشہور ترین اور مقبول ترین علمی مرجع خاص و عام ہے۔ الیکسا درجہ بندی کے مطابق یہ دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹوں میں سے ایک ہے۔ (از- ویکیپیڈیا)
ویکیپیڈیا کیتاریخ
ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور ایک کثیر اللّسانی دائرۃ المعارف کے طور پر مئی 2001ء میں متعارف کرایا گیا۔ دسمبر 2007ء تک تقریباً 92 لاکھ 50 ہزار مضامین 253 زبانوں میں ویکیپیڈیا کی زینت بن چکے تھے۔
اردو ميں ویکیپیڈیا کا آغاز پوری دنیا میں 27 جنوری 2004ء میں ہوا؛ اور پہلا با قاعدہ مضمون 5 مارچ 2004ء کو لکھا گیا۔
(از- ویکیپیڈیا)
اب تک آپ یہ سمجھ چکے ہونگے کہ “ویکیپیڈیا” ہے کیا اور کس مقصد کے تحت اسے ایجاد کیا گیا ہے۔
اس میں کوئی بھی شخص اپنی معلومات کو ایک خاص فارمیٹ میں تیار کرکے ڈال سکتا ہے اور جب بھی اس معلومات سے متعلق کوئی لفظ تلاش کیا جائے گا تو “ویکیپیڈیا” اسے اوپن کردیگا۔ اس طرح سے تلاش نہایت آسان ہوجاتی ہے۔
جہاں اس کی یہ خوبی ہے کہ کوئی بھی اس میں اپنی معلومات کو آپ لوڈ کرسکتا ہے وہیں یہ بڑی شامی بھی ہے کہ کچھ بھی آپ لوڈ کرسکتا ہے۔
جیسا کہ تازہ ترین وائرل مسئلہ قادیانی والا ہے۔ اب کوئی تلاش کرے گا تو اسی قادیانی کا نام سامنے آجائے گا۔
ویکیپیڈیاموادایڈٹکیسےکریں
اس خامی کو دور کرنے کے لیے ویکیپیڈیا کے منتظمین نے edit کا آپشن رکھا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے کوئی غلط معلومات درج کردی ہیں جو حقیقت نہیں ہیں تو آپ ان معلومات کو بدل بھی سکتے ہیں۔
مگر اس کے لئے سب سے پہلے نہ صرف آپ کا اکاؤنٹ “ویکیپیڈیا” پر ہونا ضروری ہے، بلکہ کم از کم چار دن پرانا ہونا چاہیے۔
ویکیپیڈیا پر اکاؤنٹ بنانا اس ویڈیو سے سیکھیں:
اکاؤنٹ بنانے کے بعد کسی مواد کو ایڈٹ کرنا اور بدلنا اس ویڈیو سے سیکھیں:
نوٹ: اس ویڈیو کو 9 منٹ کے بعد دیکھیں اس سے پہلے بکواس ہے۔
اب تک آپ جان چکے ہونگے کہ ویکیپیڈیا پر کچھ مواد ایسے ہوتے ہیں جن کو ایڈٹ ایڈٹ کیا جاسکتا ہے اور کچھ کو نہیں، اور ہم جس مواد کی بات کررہے ہیں وہ بھی اسی قبیل سے ہے۔
تو آئیے اب جانتے ہیں کہ جو مواد محفوظ/ مقفل (سیکیور/ لاکڈ) ہوتا ہے اسے کیسے بدلتے (ایڈٹ کرتے) ہیں؟
اگر مضمون مقفل ہے یا محفوظ ہے ، تو آپ اس کے بارے میں بہت کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ کو ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کرنا چاہئے جس نے مضمون کو “مقفل کردیا” ہے اور اس سے کہیں کہ وہ دوسرے صارفین کو بھی خذف و اضافہ کرنے کی اجازت دے۔ مگر ایسا ہوگا نہیں کہ وہ آپ کو اجازت دے۔
ایکاورکارگر_راستہ
لہذا ایک اور راستہ ہے جس کو اختیار کرکے آپ مقفل مضامین بھی ایڈٹ کرواسکتے ہیں۔
آپ اپنی پوری ٹیم تیار کریں اور وہ ٹیم ایک جگہ سے نہ ہو بلکہ مختلف مقامات سے ہوں، اگر مختلف ممالک سے ہوں تو اور بہتر ہوگا۔
اس کے بعد جس مضمون کو ایڈٹ کرنا ہے اس کی لنک لیں اور کیا ایڈٹ کرنا ہے وہ لکھ کر اپنی پوری ٹیم کو دے دیں اور وہ سب suggest edit پر جاکر وہ تیار شدہ مضمون پیسٹ کریں۔
ایسا اگر بڑے پیمانے پر ہوگیا تو “ویکیپیڈیا” کے ذمہ داران اسے تسلیم کرلیتے ہیں اور ایڈٹ کردیتے ہیں۔
توسبسے_پہلے
1 ٹیم تیار کی جائے۔
2 ویکیپیڈیا اکاؤنٹ بنوائے جائیں
3 ویکیپیڈیا آپریٹ کرنے کا طریقہ سکھایا جائے۔
4 ویکیپیڈیا اپنے مخصوص فارمیٹ میں آرٹیکل لیتا ہے اس فارمیٹ کی مشق کرائی جائے۔
5 جو کچھ ایڈٹ کرنا ہے وہ مضمون تیار کرایا جائے۔
6 اور پھر مختلف مقامات سے اس ایڈٹ کو سجیسٹ کیا جائے۔
اور اس طرح اس مضمون کو سرچ کرکے فیڈ بیک (feedback) کا مشورہ کبھی نہ دیا جائے یہ زیادہ ہی نقصان دہ ہے، جتنا سرچ ہوگا اتنی ہی مقبولیت بڑھے گی؛ اور ایڈٹ کرنے میں اتنی ہی پریشانی۔
محمد شاہد علی مصباحی (جالون)
روشن مستقبل دہلی
تحریک علمائے بندیل کھنڈ