خان صاحب کی نوکریاں!

رابٹ کیوساکی کی کتاب
why A grade student work for c grade and B garde work for government
کا مطالعہ مکمل ہوا. مصنف نے کتاب کے بیشتر حصے میں ایک بات کو بار بار دہرایا:

حکومت کی جانب سے ملنے والی نوکریاں، مراعات اور آسائشیں ہی اصل میں مہنگائی، ٹیکس اور ملکی معشیت کی ساک برباد کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں.

ایک تعداد حکومتی نوکریوں پر آس لگائے بیٹھی رہتی ہے، حکومتی نوکریوں میں کام پرائیویٹ نوکریوں سے زیادہ نہیں کیا جاتا پھر بھی ان کی تنخواہ اور رٹائرمینٹ کے بعد ملنے والی پنشنز نوکریوں کی بنسبت بہت زیادہ ہوتی ہے جوں جوں ان مراعات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے توں توں معیشت بیٹھتی ہے.
مراعات میں اضافہ مطلب ٹیکس میں اضافہ اور بوجھ عوام پر،
امریکہ کے بروکریسٹ رٹائرمینٹ کے بعد لاکھوں ڈالر نقدی اور مہنگی زمین پنشنز میں حاصل کرتے ہیں.

مڈل افسران اور نوکریاں کرنے والے بقیہ زندگی مفت کھانے کی امید لگائے رکھتے ہیں، بجائے بوجھ کم کرنے اور کام کرنے کے ملک پر بوجھ بن جاتے ہیں.
ایسی نوکریوں کو طلب کرنا صاف بتاتا کہ ہم سستی، کاہلی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ مفت کھانے رسیا ہیں، ہم بیٹھے رہیں، حکومت عوام پر ٹیکس بڑھاتی جائے اور ہمیں روٹیاں کھلاتی جائے….

مختصراً

مصنف کے نزدیک نوکریوں پر آس لگانے کی بجائے کاروبار کی طرف قدم بڑھانا چاہیے کہ نوکر نہیں بلکہ نوکریاں دینے والے بنو اسی میں اپنا اور ملک کا فائدہ ہے.

فرحان رفیق قادری عفی عنہ

18/12/2020

( 👇👇اس تصویر کی مدد سے بات سمجھی جاسکتی ہے.)