ابلیس کی بیوی کا نام؟
sulemansubhani نے Thursday، 14 January 2021 کو شائع کیا.
ایک بار لازمی پڑهیں
ابلیس کی بیوی کا نام؟
عن الأعمش ، قال : أتى رجل الشعبي ، فقال : ما اسم امرأة إبليس ؟ قال : ذاك عرس ما شهدته
(سير أعلام النبلاء ج4ص312)
ابلیس کی بیوی کا نام ؟!؟؟؟
امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے استاذ امام اعمش (سلیمان بن مہران) رحِمَہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی امام شعبی (عامر بن شراحیل) رَحِمَہ اللہ کے پاس آیا اور پوچھا:
ابلیس کی بیوی کا نام کیا ہے ؟
آپ نے فرمایا:
اس شادی میں مَیں شریک نہیں ہوا تھا. !!
سبق
اس واقعے میں سبق ہے کہ اس قسم کے لایعنی سوالات کے جوابات کا ایک اچھا طریقہ یہ بھی ہے.
آج کل بھی اس طرح کے لایعنی سوالات کیے جاتے ہیں جن کا نہ دنیا میں کوئی فائدہ ہے اور نہ آخرت میں.
اہلِ علم سے ایسے سوال کیجیے جن میں آپ کی آخرت, یا کم سے کم دنیا کا کوئی فائدہ ہو.
بے فائدہ اور لایعنی سوالات کر کے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع مت کیجیے.
مفتی نثار احمد مصباحی صاحب زید مجدہ
ٹیگز:-
مفتی نثار احمد مصباحی