5ماہ سے جیل میں قید مسجد نبوی کے امام انتقال کرگئے
sulemansubhani نے Saturday، 23 January 2021 کو شائع کیا.
ریاض(جنگ نیوز)مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ احمد العماری جو جامعہ اسلامی مدینہ میں قرآن کالج کے سابق سربراہ بھی تھے، گرفتاری کے 5 ماہ بعد حراست میں ہی انتقال کرگئے۔ سعودی جیل حکام پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے 69 سالہ بزرگ کی صحت سے غفلت برتی جس کا نتیجہ ان کے انتقال کی صورت میں نکلا۔

ٹیگز:-