سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے
sulemansubhani نے Wednesday، 27 January 2021 کو شائع کیا.
سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔
ایک امام مسجد جوکہ حافظ قرآن بھی ہے، اور آٹھ نو سالہ درس نظامی کورس کرکے ایک سند یافتہ عالم دین بھی ہے۔جوکہ دن میں پنج وقتہ نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ دن میں دو مرتبہ بچوں کو قرآن کی تعلیم بھی دیتا ہے۔
صرف یہی نہیں۔۔۔!
علاقے میں بچے کی پیدائش پر اسکے کان میں اذان دینے سے لیکر رسم نکاح کی ادائیگی ۔اور کسی مسلمان کے مرنے پر میت کو غسل دینے سے لیکر اسکو قبر میں اتارنے تک کے تمام فرائض احسن طریقے سے انجام دیتا ہے۔
لیکن وہی امام مسجد جوکہ پورا سال تسلسل کے ساتھ بغیر کسی week end کی چھٹیاں گزارے، فوج سے زیادہ سخت ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے تنخواہ میں چند ہزار بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے، تو چوھدری صاحب،میاں صاحب ،رانا صاحب حالات و آمدنی کا نا صرف بہانا بناتے ہیں بلکہ خوب سرزنش بھی کرتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب یہی لوگ ایک جاہل ان پڑھ بےشرع نعت خوان کو بلا کر ہزاروں کی کاپیاں اس پر نچھاور کردیتے ہیں۔
کیا یہ دین کی خدمت ہے؟
خدا کیلئے اس سوچ کو بدلیں، امام مسجد پانی کے اس قطرے کی مانند ہے جوکہ پورا سال گرتا رہتا ہے اور بالاخر جھیل کی صورت اختیار کرکے پیاسوں کو سیراب کرتا ہے۔
یقیناً رب تعالیٰ جاہل نعت خوانوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی بجائے عالم دین امام مسجد کی خدمت کرنے کے سبب آپ لوگوں کو زیادہ اجر عطاء فرمائے آمین
اللہ ہمیں علماء کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
احمدرضا رضوی
ٹیگز:-
احمدرضا رضوی