محروم اہلسنت پیر سید عرفان شاہ صاحب فرمایا کرتے تھے

کل عرفان شاہ بھی اہلسنّت سے نکلے تو اسکو جوتی کی نوک پر رکھنا اور شریعت کو مقدم رکھنا ہے یہ مت دیکھنا اتنی بڑی شخصیت ہے پیر ہے

ہم شاہ صاحب کو نہ تو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں نہ ہی شاہ صاحب کی توہین کو روا رکھتے ہیں

لیکن شاہ صاحب آپ نے ساری عمر یہ بات کہی کہ

مولی علی نے جسکو اپنا امام کہا میں بھی اسکو امام اور افضل کیوں نہ کہوں تو آخر آج آپ مولی علی کے ان فرامین کی مخالفت کر کہ کس حکم کے تحت آتے ہیں؟؟؟

میں شاہ صاحب آپکو گمراہ کہوں تو آپکے مرید نظریہ اہلسنت سے کورے مجھ کو برا بھلا کہیں گے آپ ہی بتائیے کیا افضلیت شیخین کا منکر گمراہ نہیں ہے؟؟

کیا اس پر مولی علی سے متواتر روایات نہیں ہیں؟؟

کیا صحابہ تابعین اور اعلی حضرت عظیم البرکت تک سب نے افضلیت شیخین کو قطعی نہیں لکھا ہے یہاں تک کہ توقف رکھنے کو بھی روا نہیں رکھا ہے؟؟؟

آپ سب جانتے ہیں تو بتائیے اخر اتنی سہولت سے تفضیلیہ کہ کیسے آلہ کار بن گئے؟؟

سیدہ کو خطاء پر کہنے والے کو جی بھر گالیاں دی اور خود مولی علی کے نظریات کی مخالفت کر کہ آپ کس چیز کہ مستحق ٹھہرے کیا آپکو اب وہ الفاظ کہے جائیں جو ڈاکٹر صاحب کو آپ نے کہے کیسا لگے گا؟؟؟

شاہ صاحب واپس آجائیے آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں

ورنہ آپکے نکل جانے سے اہلسنت کو ذرہ بھر بھی فرق نہیں پڑے گا کئی گمراہ ہوئے تو ایک آپ سہی آپ بھی ہوجائیے اور آنے والے وقت میں پھر اب آپ بھی ننگا رکھیے کلپ والا پاسا۔۔۔۔

ایک چہرے سے اترتی ہیں نقابیں کتنی

لوگ کتنے ہمیں ایک شخص میں مل جاتے ہیں

✍️وقار رضا القادری