کن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا}

مسئلہ : قے یعنی اُلٹی منہ بھر بھی آجائے توروزہ نہیں ٹوٹے گا روزہ اس وقت ٹوٹے گا جب آپ نے جان بوجھ کر اُنگلی ڈال کر اُلٹی کی ہو۔

مسئلہ : تھوک کو نگلنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

مسئلہ : کھانسی آئی اور بلغم بھی آگیا توبلغم تھوک دے اگر حالتِ نما زمیں بلغم آگیا تونگل جائے کیونکہ بلغم کے نگلنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

مسئلہ : قے آئی توقے کا کچھ حصّہ آپ نے نگل لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

مسئلہ : حالتِ روزہ میں انجکشن لگانے میں دُو رائے ہیں اگر دوائی والا لگائیں تونہیں ٹوٹے گا اورغذا والا لگائیں تو ٹوٹ جائے گا۔ ا س سلسلے میں مشورہ یہی ہے کہ حالتِ روزہ میں انجکشن کوئی بھی نہ لگایا جائے سحری سے پہلے لگالیں یا افطاری کے بعد لگالیں۔