جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعہ کا دن چمک دار دن ہے
sulemansubhani نے Wednesday، 3 February 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 599
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جب رجب آتا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے الٰہی ہمیں رجب اور شعبان میں برکت دے اور ہمیں رمضان تک پہنچا ۱؎ فرماتے ہیں کہ حضور فرماتے تھے جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعہ کا دن چمک دار دن ہے ۲؎(بیہقی،دعوات کبیر)
شرح
۱؎ صوفیائے کرام فرماتے کہ رجب تخم بونے کا مہینہ ہے،شعبان پانی دینے اور رمضان کاٹنے کا،کہ رجب میں نوافل میں خوب کوشش کرو،شعبان میں اپنے گناہوں پر رؤو اور رمضان میں رب تعالٰی کو راضی کرکے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو،ان کے اس قول کا ماخذ یہ حدیث ہے یعنی رجب میں ہماری عبادتوں میں برکت دے ا ور شعبان میں خشوع و خضوع دے،اور مضان کا پانا اس میں روزے اور قیام نصیب کر۔
۲؎ لہذا اس رات میں بھی خوب عبادت کرو اور دن میں بھی۔
ٹیگز:-