جناب يوسف بن أسباط رحمه الله کی زبانی :ـ
حسن خلق کی دس صورتیں :

  • کم سے کم خلاف آراء .
  • حسن انصاف .
  • اوروں کی اغلاط کی ٹوہ میں نہ لگنا .
  • لوگوں سے سرزد ہو جانے والی لغزشوں کی خوبصورت توجیہ و تاویل کرنا .
  • معذرت کرنا اور دوسروں کی معذرت قبول کر لینا .
  • لوگوں سے پہنچنے والی اذیت پر صبر رکھنا.
  • اپنے نفس کی سرکوبی میں مصروف رہنا .
    -اوروں کے بجائے اپنے اندر کے عیوب ڈھونڈھ کر ان کی اصلاح کرنا .
  • خندہ پیشانی
  • شیریں کلامی

التنوير شرح الجامع الصغير للصنعاني5/ 535