حدیث نمبر 608

روایت ہےحضرت جابرسے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اﷲ اورقیامت پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ کے دن نماز فرض ہے سواء بیمار یا مسافر یا عورت یا بچہ یا غلام کے ۱؎ جو کھیل کود یا تجارت کی وجہ سے لاپرواہ ہوجائے تو اﷲ اس سے لاپرواہ ہوجائے گا اﷲ بے پرواہ لائق حمدہے ۲؎(دارقطنی)

شرح

۱؎ یہاں مسافر کا ذکر بھی آگیا،مسافر خواہ سفر کررہا ہو یا سفر میں کسی جگہ عارضی طور پرٹھہرا ہوا،دونوں کا یہی حکم ہے ہاں جمعہ کے دن نماز سے پہلے سفر کرنا مکروہ ہے۔

۲؎ جو کام نماز سے روکے وہ کھیل کود ہے خواہ بظاہر کتنا ہی اہم ہو اسی لیے اسلام میں جمعہ کے دن دفتر کاروبار،بازار بند رہتے ہیں تاکہ ان میں مشغولیت کی وجہ سے لوگ نماز سے غافل نہ ہوجائیں۔