جمعہ ہر مسلمان پرباجماعت حق ہے فرض ہے سوائے
sulemansubhani نے Saturday، 6 February 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 605
روایت ہےحضرت طارق ابن شہاب سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جمعہ ہر مسلمان پرباجماعت حق ہے فرض ہے سوائے چار شخصوں کے مملوک غلام، عورت، بچہ، بیمار ۲؎(ابوداؤد)اورشرح سنہ میں بالفاظ مصابیح بنی وائل کے ایک شخص سے۔
شرح
۱؎ آپ قبیلہ احمس سےہیں،کوفی ہیں،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے مگر فرمان بہت کم سنے،زمانہ صدیقی و فارقی میں۳۴غزوؤں میں شریک ہوئے، ۸۲ھ میں وفات پائی۔
۲؎ بیمار سے وہ بیمارمراد ہے جسےمسجد میں آنے میں حر ج ہو،یہ مطلب نہیں کہ سرمیں درد ہو جمعہ چھوڑ دو۔خیال رہے کہ حصر اضافی ہے ورنہ مجنون،مسافر،نابینا اور گاؤں والوں پربھی جمعہ فرض نہیں لیکن اگر یہ لوگ جمعہ پڑھ لیں تو ان کا فرض ادا ہوجائے گا اورظہر واجب نہ ہوگی۔خیال رہے کہ جمعہ کے لیے جماعت شرط ہے یعنی امام کے علاوہ تین آدمی۔
ٹیگز:-